ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ نے لوک سبھا صدر کو استعفی سونپا

پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ نے لوک سبھا صدر کو استعفی سونپا

Fri, 23 Sep 2016 20:38:43  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر،23ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)پی ڈی پی کے بانی رکن طارق حمید کررا نے آج باضابطہ طور پر لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔انہوں نے کشمیر میں تشدد کو ختم کرنے کی سمت میں پارلیمنٹ کی کوئی بھی ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہنے کی مخالفت میں استعفی دیا ہے۔پارٹی اور لوک سبھا سے استعفی دینے کے اپنے فیصلے کے اعلان کے ایک ہفتے بعد کررا نے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کو آج اپنا استعفی بھیجا۔سرینگر پارلیمانی حلقہ سے پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ انہوں نے مسلسل قتل اور سنگین طور پر لوگوں کو زخمی کئے جانے اور کشمیر کے لوگوں کا استحصال کئے جانے اور اس المناک صورت حال کا حل ڈھونڈنے میں پارلیمنٹ، مرکز اور جموں کشمیر حکومت کے ناکام رہنے کے خلاف اپنی پر زوردار مخالفت درج کرانے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جھگڑا والے حالات نہ صرف خطرناک بلکہ المناک بھی ہیں۔روزانہ زخمیوں کی تعداد ہسپتالوں کی صلاحیتوں سے بڑھتی جا رہی ہیں اور گرفتار افراد کی تعداد حراست میں رکھنے کی صلاحیت سے بڑھتی جا رہی ہیں۔لوک سبھا صدر کو بھیجے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کے لوگوں کو عید کی نماز نہیں پڑھنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے لوک سبھا اسپیکر سے 15ستمبر سے ان کا استعفی قبول کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو انتہائی سنگین ہیں سیاست سے اوپر اٹھ کر اس کا جواب دینے کی بلا تاخیر ضرورت ہے۔


Share: